Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 85 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) |
{وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ:اور ظلم کرنے والے جب عذاب دیکھیں گے۔}یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کو جھٹلانے والے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کا انکار کرنے والے اور وہ لوگ جو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قوم کی روش اختیار کئے ہوئے ہیں ، جب وہ عذاب دیکھیں گے توکوئی چیز انہیں اللّٰہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات نہ دے سکے گی کیونکہ انہیں کلام کرنے کی اجازت نہ ہو گی کہ کوئی عذر بیان کر سکیں اور ان سے عذاب ہلکاہو جائے اور نہ ہی انہیں مہلت دی جائے گی کیونکہ توبہ کا وقت ختم ہو چکا، یہاں صرف اعمال کی جزا ملے گی۔( تفسیرطبری، النحل، تحت الآیۃ: ۸۵، ۷ / ۶۳۱)