Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 86 Translation Tafseer
رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128
Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) |
86
وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ قَالُوْا رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِیْنَ كُنَّا نَدْعُوْا مِنْ دُوْنِكَۚ-فَاَلْقَوْا اِلَیْهِمُ الْقَوْلَ اِنَّكُمْ لَكٰذِبُوْنَ(86)
ترجمہ: کنزالایمان
اور شرک کرنے والے جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے کہیں گے اے ہمارے رب یہ ہیں ہمارے شریک کہ ہم تیرے سوا پوجتے تھے تو وہ ان پر بات پھینکیں گے کہ تم بےشک جھوٹے ہو
تفسیر: صراط الجنان
{وَ اِذَا رَاَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا شُرَكَآءَهُمْ:اورمشرک جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے۔} یعنی جب اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے قیامت کے دن بتوں وغیرہ ان چیزوں کو دیکھیں گے جن کی عبادت کیا کرتے تھے تو وہ اس وقت کہیں گے’’ اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے۔وہ شریک کہیں گے ’’اے مشرکو! بے شک تم جھوٹے ہو ، ہم نے تمہیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی تھی۔( تفسیرطبری، النحل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۷ / ۶۳۱)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.