Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Najm Ayat 22 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(23) | Tarteeb e Tilawat:(53) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(62) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(409) | Total Letters:(1421) |
{ اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى: کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے بیٹی ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد
والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکینِ مکہ یہ کہا کرتے تھے کہ یہ بت اور فرشتے
خدا کی بیٹیاں ہیں ،اس پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تمہارے لئے بیٹا اور اس کیلئے
بیٹی ہے حالانکہ بیٹی تمہارے نزدیک ایسی بری چیز ہے کہ جب تم میں سے کسی
کو بیٹی پیدا ہونے کی خبر دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ بگڑ جاتا ہے اور رنگ سیاہ
ہوجاتا ہے اور لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے حتّٰی کہ تم
بیٹیوں سے اتنی نفرت کرتے ہو کہ انہیں زندہ درگور کر ڈالتے ہو پھر
بھی اللہ تعالیٰ کی
بیٹیاں بتاتے ہو۔ یہ کتنی غیر منصفانہ تقسیم ہے کہ جو چیز اپنے لئے بری سمجھتے ہو وہ خدا کے لئے تجویز کرتے ہو۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۴ / ۱۹۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.