Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Najm Ayat 23 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(23) | Tarteeb e Tilawat:(53) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(62) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(409) | Total Letters:(1421) |
{ اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ: یہ تو صرف چند نام ہیں ۔} یعنی ان بتوں کا
نام الٰہ اور معبود تم نے اور تمہارے باپ دادا نے بالکل غلط طور پر رکھ لیا ہے، نہ
یہ حقیقت میں الٰہ ہیں نہ معبود ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ان کی حقّانِیَّت پرکوئی سند نہیں اتاری بلکہ
مشرکین کابتوں کو پوجنا عقل ،علم اور اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے خلاف نفس اور خواہشات کی اِتّباع اور وہم پرستی کی بنا پر
ہے حالانکہ ان کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآنِ
پاک اور اللہ تعالیٰ کے رسول تشریف لا چکے ہیں اور انہوں نے صراحت کے ساتھ بار بار بتایا ہے کہ
بت معبود نہیں اور اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی عبادت
کا مستحق نہیں ۔( خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۱۹۵-۱۹۶، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.