Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Najm Ayat 31 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳹ
اٰیاتہا 62
Tarteeb e Nuzool:(23) | Tarteeb e Tilawat:(53) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(62) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(409) | Total Letters:(1421) |
31
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۙ-لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰى(31)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ،تا کہ برائی کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۔
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ: اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو
کچھ زمین میں ہے۔} یعنی جو کچھ
آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کا
مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے اور اس نے
کائنات کی تخلیق اس لئے فرمائی تا کہ مخلوق میں سے جس نے اس کی
نافرمانی کی اور برے اعمال میں مصروف رہا اسے جہنم کی سزا دے اور
جنہوں نے دنیامیں ا س کی اطاعت وفرمانبرداری کی اور نیک
اعمال کئے انہیں انتہائی اچھا صلہ یعنی جنت عطا فرمائے۔( تفسیر
طبری، النجم، تحت الآیۃ: ۳۰، ۱۱ / ۵۲۵، مدارک، النجم، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۱۱۸۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.