Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Najm Ayat 36 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳹ
اٰیاتہا 62

Tarteeb e Nuzool:(23) Tarteeb e Tilawat:(53) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(62)
Total Ruku:(3) Total Words:(409) Total Letters:(1421)
36-37

اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰى(36)وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤى(37)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا اُسے اس کی خبر نہ آئی جو صحیفوں میں ہے موسیٰ کے اور ابراہیم کے جو احکام پورے بجالایا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰى: یاکیا اسے اس کی خبر نہیں  دی گئی جو موسیٰ کے صحیفوں  میں  ہے۔} اس آیت میں  صحیفوں  سے مراد یا توریت شریف کی تختیاں  ہیں  یا وہ صحیفے مراد ہیں  جو توریت شریف سے پہلے نازل ہوئے اور حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا پہلے ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ ان کا زمانہ حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مقابلے میں  کفارِ قریش سے زیادہ قریب ہے۔( جلالین مع صاوی، النجم، تحت الآیۃ: ۳۶، ۶ / ۲۰۵۴)

{ وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤى: اور ابراہیم کے جس نے (احکام کو) پوری طرح ادا کیا۔} اس آیت میں  حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی شان کا بیان ہے کہ انہیں  جو کچھ حکم دیا گیا تھا وہ انہوں  نے پورے طورپر ادا کیا، اس میں  بیٹے کو ذبح کرنا بھی داخل ہے اور اپنا آگ میں  ڈالا جانا بھی شامل ہے اور اس کے علاوہ اور اَحکامات بھی داخل ہیں۔( ابو سعود، النجم، تحت الآیۃ: ۳۷، ۵ / ۶۴۹-۶۵۰، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links