Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Najm Ayat 41 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳹ
اٰیاتہا 62

Tarteeb e Nuzool:(23) Tarteeb e Tilawat:(53) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(62)
Total Ruku:(3) Total Words:(409) Total Letters:(1421)
40-41

وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى(40)ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى(41)
ترجمہ: کنزالایمان
اوریہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گیپھر اس کا بھرپور بدلہ دیا جائے گا


تفسیر: ‎صراط الجنان

}وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى: اور یہ کہ اس کی کو شش عنقر یب دیکھی جائے گی۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ عنقریب قیامت کے دن ہر شخص کے اعمال اسے نظر آئیں  گے۔اس کی ایک صورت یہ ہوگی کہ ا س کا نامۂ اعمال اسے دیا جائے گا اور وہ اپنے نامۂ اعمال میں  اور میزان میں  اپنے عمل دیکھے گا۔اس میں  مومن کے لئے بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کے نیک اعمال دکھائے گا تاکہ اسے خوشی حاصل ہو اور کافر (کے لئے وعید ہے کہ وہ) اپنے برے اعمال (دیکھ کر ان) کی وجہ سے غمزدہ ہو گا۔اور دوسری صورت یہ ہو گی کہ اچھے اعمال کو حسین و جمیل شکل عطا کی جائے گی اور برے اعمال کو بری صورت میں  ڈھال دیا جائے گا تاکہ انہیں  دیکھنا مومن کیلئے خوشی اور کافر کیلئے غم کا باعث ہو۔( روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۴۰، ۹ / ۲۵۲، خازن، النجم، تحت الآیۃ: ۴۰، ۴ / ۱۹۹، جلالین مع صاوی، النجم، تحت الآیۃ: ۴۰، ۶ / ۲۰۵۶، ملتقطاً)

{ ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰى: پھر اسے اس کا بھرپور بدلا دیا جائے گا۔} یعنی اعمال دیکھنے کے بعد پھر اللہ تعالیٰ ہر انسان کو اس کے اچھے اور برے اعمال کا بھرپور بدلہ دے گا ۔( روح البیان، النجم، تحت الآیۃ: ۴۱، ۹ / ۲۵۳، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links