Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naml Ayat 3 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳗ
اٰیاتہا 93

Tarteeb e Nuzool:(48) Tarteeb e Tilawat:(27) Mushtamil e Para:(19-20) Total Aayaat:(93)
Total Ruku:(7) Total Words:(1276) Total Letters:(4724)
2-3

هُدًى وَّ بُشْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ(2)الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمْ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَ(3)
ترجمہ: کنزالایمان
ہدایت اور خوشخبری ایمان والوں کووہ جو نماز برپا رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُدًى وَّ بُشْرٰى: ہدایت اور خوشخبری ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن ان لوگوں  کے لئے ہدایت اور بشارت ہے جو ا س پر ایمان لاتے ہیں ، فرض نمازیں  ہمیشہ پڑھتے ہیں  اور نمازکی شرائط و آداب اور جملہ حقوق کی حفاظت کرتے ہیں  اور جب ان کے مال پر زکوٰۃ فرض ہو جائے تو خوش دلی سے زکوٰۃ دیتے ہیں  اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔( تفسیرطبری، النمل، تحت الآیۃ: ۲-۳، ۹ / ۴۹۴، خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۲-۳، ۳ / ۴۰۱،  روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۲-۳، ۶ / ۳۱۹، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links