Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Naml Ayat 37 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(48) | Tarteeb e Tilawat:(27) | Mushtamil e Para:(19-20) | Total Aayaat:(93) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1276) | Total Letters:(4724) |
{اِرْجِـعْ اِلَیْهِمْ: ان لوگوں کی طرف لوٹ جاؤ۔} اب حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے وفد کے امیرمُنذِر بن عمرو سے فرمایا کہ یہ ہدیئے لے کر ان لوگوں کی طرف لوٹ جاؤ، اگر وہ میرے پاس مسلمان ہو کر حاضر نہ ہوئے تو ان کا انجام یہ ہوگا کہ ہم ضرور ان پر ایسے لشکر لائیں گے جن کے مقابلے کی انہیں طاقت نہ ہوگی اور ہم ضرور ان کو شہر ِسبا سے ذلیل کرکے نکال دیں گے اور وہ رسوا ہوں گے۔جب قاصد ہدیئے لے کر بلقیس کے پاس واپس گئے اور تمام واقعات سنائے تو اس نے کہا :بے شک وہ نبی ہیں اور ہمیں اُن سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ۔پھر بلقیس نے اپنا تخت اپنے سات محلوں میں سے سب سے پچھلے محل میں محفوظ کرکے سب د روازوں پر تالے لگوا دئیے اور ان پر پہرہ دار بھی مقرر کردیئے اور حضرت سلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی خدمت میں حاضر ہونے کا انتظام کرنے لگی تاکہ دیکھے کہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اسے کیا حکم فرماتے ہیں ، چنانچہ وہ ایک بہت بڑالشکر لے کر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف روانہ ہوئی۔(خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۳۷، ۳ / ۴۱۱-۴۱۲، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۸۴۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.