Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Naml Ayat 51 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(48) | Tarteeb e Tilawat:(27) | Mushtamil e Para:(19-20) | Total Aayaat:(93) |
Total Ruku:(7) | Total Words:(1276) | Total Letters:(4724) |
{اَنَّا دَمَّرْنٰهُمْ: ہم نے انہیں ہلاک کردیا۔} یعنی ہم نے ان نو شخصوں کو ہلاک
کر دیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی
عَنْہُمَا نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی نے
اس رات حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مکان کی حفاظت کے لئے فرشتے بھیج دیئے۔ جب وہ نو شخص
ہتھیار باندھ کر اور تلواریں کھینچ کر حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دروازے پر
آئے تو فرشتوں نے انہیں پتھر مارے۔ وہ پتھر ان
لوگوں کو لگتے تھے لیکن مارنے والے نظر نہ آتے تھے۔ اس طرح ان نو کو
ہلاک کیا اور ان کے علاوہ ساری قوم کو اللہ تعالٰی نے ہَولناک آواز سے ہلاک کردیا۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳ / ۴۱۵)
نوٹ: حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے دروازے پر ان
نوشخصوں کے مرنے سے متعلق اور روایات بھی ہیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.