Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naml Ayat 81 Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳗ
اٰیاتہا 93

Tarteeb e Nuzool:(48) Tarteeb e Tilawat:(27) Mushtamil e Para:(19-20) Total Aayaat:(93)
Total Ruku:(7) Total Words:(1276) Total Letters:(4724)
81

وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْؕ-اِنْ تُسْمِــعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا فَهُمْ مُّسْلِمُوْنَ(81)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اندھوں کو ان کی گمراہی سے تم ہدایت کرنے والے نہیں تمہارے سُنائے تو وہی سنتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اور وہ مسلمان ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِی الْعُمْیِ: اور تم اندھوں  کو ہدایت دینے والے نہیں ۔} اس کا معنی یہ ہے کہ جسے اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے اور ا س کے دل کو ایمان سے اندھا کر دیا آپ اسے گمراہی سے نکال کر ہدایت نہیں  دے سکتے ۔( خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۸۱، ۳ / ۴۱۹)

{اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا: تم تو اسی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں  پر ایمان لاتے ہیں ۔} یعنی آپ صرف انہی کو سنا سکتے ہیں  جن کے پاس سمجھنے والے دل ہیں  اور جو اللہ تعالیٰ کے علم میں  ایمان کی سعادت سے بہرہ اندوز ہونے والے ہیں  اور وہ مخلص مسلمان ہیں ۔( بیضاوی، النمل، تحت الآیۃ: ۸۱، ۴ / ۲۷۸، تفسیر کبیر، النمل، تحت الآیۃ: ۸۱، ۸ / ۵۷۱، تفسیر ابو سعود، النمل، تحت الآیۃ: ۸۱، ۴ / ۲۱۵، مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۸۱، ص۸۵۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links