Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naml Ayat 93 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 7
سورۃ ﳗ
اٰیاتہا 93

Tarteeb e Nuzool:(48) Tarteeb e Tilawat:(27) Mushtamil e Para:(19-20) Total Aayaat:(93)
Total Ruku:(7) Total Words:(1276) Total Letters:(4724)
92-93

وَ اَنْ اَتْلُوَا الْقُرْاٰنَۚ-فَمَنِ اهْتَدٰى فَاِنَّمَا یَهْتَدِیْ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ(92)وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ سَیُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَهَاؕ-وَ مَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ(93)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں تو جس نے ہدایت پائی تواس نے اپنی ذات کیلئے ہی ہدایت پائی اور جو گمراہ ہو تو تم فرمادو کہ میں توصرف ڈر انے والوں میں سے ہوں ۔ اور تم فرماؤ:سب خوبیاں الله کے لیے ہیں ، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گا تو تم انہیں پہچان لو گے اور (اے حبیب!) تمہارا رب، (اے لوگو!) تمہارے اعمال سے غافل نہیں ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنْ اَتْلُوَا الْقُرْاٰنَ: اور یہ کہ میں  قرآن کی تلاوت کروں ۔} یعنی اور مجھے یہ حکم ہوا ہے کہ میں  مخلوقِ خدا کو ایمان کی دعوت دینے کے لئے قرآن کی تلاوت کرتا رہوں  تاکہ اس کے حقائق مجھ پر ظاہر ہوتے رہیں  تو جس نے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت کر کے ہدایت پائی تواس نے اپنی ذات کیلئے ہی ہدایت پائی کیونکہ اس کا نفع اور ثواب وہی پائے گا اور جو گمراہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اطاعت نہ کرے اور ایمان نہ لائے تو تم فرمادو کہ میں  توصرف اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈر انے والوں  میں  سے ہوں  اورمیری ذمہ داری اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دینا تھا وہ میں  نے انجام دے دی۔( جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۹۲، ص۳۲۵، خازن، النمل، تحت الآیۃ: ۹۲، ۳ / ۴۲۲، روح البیان، النمل، تحت الآیۃ: ۹۲، ۶ / ۳۷۸، ملتقطاً)

{سَیُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ: عنقریب وہ تمہیں  اپنی نشانیاں  دکھائے گا۔} ان نشانیوں  سے مراد چاند کا دو ٹکڑے ہونا وغیرہ معجزات اور وہ سزائیں  ہیں جو دنیا میں  آئیں  جیسا کہ بدرمیں کفار کا قتل ہونا، قید ہونا اور فرشتوں  کا انہیں  مارنا۔( مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۹۳، ص۸۵۹، جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۹۳، ص۳۲۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links