Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naziat Ayat 1 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴓ
اٰیاتہا 46

Tarteeb e Nuzool:(81) Tarteeb e Tilawat:(79) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(46)
Total Ruku:(2) Total Words:(194) Total Letters:(776)
1-2

وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًا(1)وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًا(2)
ترجمہ: کنزالعرفان
سختی سے جان کھینچنے والوں کی قسم۔اور نرمی سے بند کھولنے والوں کی۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًا: سختی سے جان کھینچنے والوں  کی قسم۔} یعنی ان فرشتوں  کی قسم! جو کافروں  کے جسموں  سے ان کی روح سختی سے کھینچ کر نکالتے ہیں ۔ (تفسیر بغوی، النّازعات، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۴۱۰)

{وَ النّٰشِطٰتِ نَشْطًا: اور نرمی سے بند کھولنے والوں  کی۔} یعنی ان فرشتوں  کی قسم !جو مومنوں  کے جسموں  سے ان کی روحیں  نرمی سے قبض کرتے ہیں ۔ (تفسیر بغوی، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲، ۴ / ۴۱۰)

مومن کی روح نرمی سے نکالی جاتی ہے:

            حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام جب کسی مومن کی روح قبض فرماتے ہیں  تو ا س کے ساتھ نرمی فرماتے ہیں ، چنانچہ حضرت خزرج رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سرہانے حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام کو دیکھا تو ان سے فرمایا’’میرے صحابی پر نرمی کرنا کیونکہ یہ مومن ہے۔ حضرت ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: یا رسولَ اللّٰہ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ خوش ہو جائیں  اور اپنی آنکھیں  ٹھنڈی رکھیں  بے شک میں  ہر مومن کے ساتھ (روح نکالنے کے معاملے میں ) نرمی کرنے والا ہوں ۔( معجم الکبیر، باب الخاء، خزرج الانصاری، ۴ / ۲۲۰، الحدیث: ۴۱۸۸)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links