Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naziat Ayat 10 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴓ
اٰیاتہا 46

Tarteeb e Nuzool:(81) Tarteeb e Tilawat:(79) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(46)
Total Ruku:(2) Total Words:(194) Total Letters:(776)
10-14

یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِﭤ(10)ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًﭤ(11)قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌﭥ(12)فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ(13)فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِﭤ(14)
ترجمہ: کنزالعرفان
کافر کہتے ہیں : کیابیشک ہم ضرور پھر الٹے پاؤں پلٹیں گے۔کیا اس وقت جب ہم گلی ہڈیاں ہوجائیں گے؟کہنے لگے: جب تویہ پلٹنا نقصان کا پلٹنا ہے۔تو وہ (پھونک) تو ایک جھڑکنا ہی ہے۔تو فوراً وہ کھلے میدان میں آپڑے ہوں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَقُوْلُوْنَ: کافر کہتے ہیں ۔} اس آیت اوراس کے بعد والی 4 آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ جب کفار سے کہا جاتا ہے کہ تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اُٹھائے جاؤ گے تو وہ کہتے ہیں  کہ کیا ہم موت کے بعد پھر زندگی کی طرف واپس کر دئیے جائیں  گے؟کیا جب ہماری یہ حالت ہو جائے گی کہ ہماری ہڈیاں  ریزہ ریزہ ہو کر بکھر چکی ہوں  گی تو پھر بھی ہم زندہ کئے جائیں  گے؟پھر مذاق اڑانے کے طور پر وہ کہنے لگے کہ اگر موت کے بعد زندہ کیا جانا صحیح ہے اور ہم مرنے کے بعد اُٹھائے گئے تواس میں  ہمارا بڑا نقصان ہے کیونکہ ہم دنیا میں  اس بات کو جھٹلاتے رہے۔ اس پر انہیں  بتایا گیا کہ تم مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو یہ نہ سمجھو کہ اللّٰہ تعالیٰ کے لئے یہ کام کچھ دشوار ہے، کیونکہ وہ قادر برحق ہے اور اس پر کچھ بھی دشوار نہیں  تو جب اللّٰہ تعالیٰ تمہیں  زندہ کرنے کاا رادہ فرمائے گا ،اس وقت وہ دوسری پھونک ایک ہَولْناک آواز ہی ہو گی اورا س کے بعد فوراً وہ زندہ ہو کرکھلے میدان میں  آپڑے ہوں  گے۔(خازن،النّازعات،تحت الآیۃ:۱۰-۱۴، ۴ / ۳۵۰-۳۵۱، مدارک، النّازعات، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۴، ص۱۳۱۸، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links