Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Naziat Ayat 27 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴓ
اٰیاتہا 46

Tarteeb e Nuzool:(81) Tarteeb e Tilawat:(79) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(46)
Total Ruku:(2) Total Words:(194) Total Letters:(776)
27

ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُؕ-بَنٰىهَاﭨ(27)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارا بنانا مشکل یا آسمان کا اللہ نے اسے بنایا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ: کیا (تمہاری سمجھ کے مطابق) تمہارا بنانا مشکل ہے یا آسمان کا؟} اللّٰہ تعالیٰ نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنے والوں  سے فرمایا کہ کیا تمہاری سمجھ کے مطابق تمہارے مرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کے لئے تمہیں  دوبارہ بنانا مشکل ہے یا آسمان کو بنانا؟اس کے جواب میں تم یہی کہو گے کہ آسمان جیسی بڑی اور مضبوط چیز پیدا کرنے کے مقابلے میں  انسان کو پیدا کرنا زیادہ آسان ہے کیونکہ وہ آسمان سے بہت چھوٹا اور کمزور ہے۔ تو جب تمہاری سمجھ کے مطابق تمہیں  مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنا اللّٰہ تعالیٰ پرزیادہ آسان ہے تو پھر تم اس کا انکار کیوں  کرتے ہیں  حالانکہ تم جانتے ہو کہ زمین و آسمان کو اللّٰہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور اس کا تم انکار بھی نہیں  کرتے۔( خازن، النّازعات، تحت الآیۃ: ۲۷، ۴ / ۳۵۱، ملخصاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links