Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Naziat Ayat 8 Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴓ
اٰیاتہا 46
Tarteeb e Nuzool:(81) | Tarteeb e Tilawat:(79) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(46) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(194) | Total Letters:(776) |
8-9
قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ(8)اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌﭥ(9)
ترجمہ: کنزالایمان
کتنے دل اس دن دھڑکتے ہوں گےآنکھ اوپر نہ اٹھا سکیں گے
تفسیر: صراط الجنان
{قُلُوْبٌ یَّوْمَىٕذٍ وَّاجِفَةٌ: دل اس دن خوفزدہ ہوں گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس دن (صُور میں ) پھونک ماری جائے گی تواس دن مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کرنے والے کفار کا حال یہ ہو گا کہ برے اعمال اور قبیح اَفعال کی وجہ سے ان کے دل خوفزدہ ہوں گے اور اس دن کی دہشت اور ہَولْناکی کی وجہ سے ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔(روح البیان،النّازعات،تحت الآیۃ:۸-۹،۱۰ / ۳۱۷، مدارک،النّازعات، تحت الآیۃ: ۸-۹، ص ۱۳۱۷-۱۳۱۸، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.