Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nisa Ayat 166 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(92) | Tarteeb e Tilawat:(4) | Mushtamil e Para:(4-5-6) | Total Aayaat:(176) |
Total Ruku:(24) | Total Words:(4258) | Total Letters:(16109) |
{لٰكِنِ اللّٰهُ یَشْهَدُ: لیکن اللہ گواہی دیتا ہے۔} اس آیتِ مبارکہ کی
تفسیر میں دو طرح کے اقوال ہیں ، ان کا خلاصہ یہ ہے
(1)… مَشْہُودْ لَہٗ یعنی جس کے حق میں گواہی دی جارہی ہے
وہ قرآنِ پاک ہے کیونکہ یہودیوں نے آسمان
سے یکبارگی کتاب اتارنے کا مطالبہ کیا تھا ۔(النساء
،آیت ۱۵۳)
اس
آیت میں ان کے مطالبے کا جواب ہے۔ اس صورت میں مفہوم یہ بنتا ہے کہ یہودی اگرچہ
قرآن کے آسمانی کتاب ہونے کو نہ مانیں لیکن اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ، اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی طرف اترنے والے
قرآن کی حقانیت کی گواہی دیتا ہے اور اس کے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے نازل ہونے کے
فرشتے بھی گواہ ہیں ، اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی گواہی کافی ہے۔
(2)… دوسرا مفہوم یہ ہے
کہ مَشْہُودْ لَہٗ یعنی جس کے حق میں
گواہی ہے وہ خاتَمُ
الْمُرْسَلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت ہے اور جس کے ذریعے گواہی دی جارہی ہے وہ قرآنِ پاک
ہے اور معنیٰ یہ بنا کہ یہودیوں نے تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ کی نبوت کا انکار
کیا تو اللہ تعالیٰ نے
آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت کی گواہی قرآن کے ذریعے دی اور فرشتے بھی نبوت
پر گواہ ہوئے۔(تفسیر کبیر، النساء، تحت الآیۃ: ۱۶۶، ۴ / ۲۶۸-۲۶۹، صاوی، النساء، تحت الآیۃ: ۱۶۶، ۲ / ۴۶۰، ملتقطاً)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی گواہی یہ ہے کہ اس نے
گزشتہ کتابوں میں سرکارِ دو عالم صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خبر دی اور سرکارِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ کو معجزات عطا فرمائے
جیسے وزیر یا حاکم کا شاہی تمغہ بادشاہ کی گواہی ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.