Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nur Ayat 1 Translation Tafseer
رکوعاتہا 9
سورۃ ﰕ
اٰیاتہا 64
Tarteeb e Nuzool:(102) | Tarteeb e Tilawat:(24) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(64) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1488) | Total Letters:(5670) |
1
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَ فَرَضْنٰهَا وَ اَنْزَلْنَا فِیْهَاۤ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ(1)
ترجمہ: کنزالایمان
یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اتاری اور ہم نے اُس کے احکام فرض کیے اور ہم نے اس میں روشن آیتیں نازل فرمائیں کہ تم دھیان کرو
تفسیر: صراط الجنان
{سُوْرَةٌ: یہ ایک سورت ہے۔} سورۂ نور کی ابتداء میں اللہ تعالیٰ نے حدود اور مختلف اَحکام بیان فرمائے جبکہ ا س سورت کے آخرمیں توحید کے دلائل ذکر فرمائے اور ا س آیت میں بیان فرمایا کہ یہ ایک سورت ہے جو ہم نے نازل فرمائی اور ہم نے اس میں موجود اَحکام مسلمانوں پرفرض کئے اور ان پر عمل کرنا بندوں پر لازم کیا اور ہم نے اس میں ضروری احکام اور اپنی وحدانیّت کے دلائل پر مشتمل روشن آیتیں نازل فرمائیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۱، ۳ / ۳۳۴، صاوی، النور، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۱۳۸۲، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.