Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nur Ayat 23 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﰕ
اٰیاتہا 64

Tarteeb e Nuzool:(102) Tarteeb e Tilawat:(24) Mushtamil e Para:(18) Total Aayaat:(64)
Total Ruku:(9) Total Words:(1488) Total Letters:(5670)
23

اِنَّ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ۪-وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ(23)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک وہ جو انجان، پاکدامن، ایمان والی عورتوں پربہتان لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ: بیشک وہ جو۔} اِس آیت اوراس کے بعد والی دو آیات میں  تہمت لگانے والے منافقین کی سزابیان کی گئی ہے ،اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ عورتیں  جوبدکاری اور فِسق و فُجور کو جانتی بھی نہیں  اور بُرا خیال اُن کے دل میں  بھی نہیں  گزرتا اور وہ پاکدامن اورایمان والی ہیں ، ایسی پاکیزہ عورتوں  پر بدکاری کا بہتان لگانے والوں  پر دنیا اور آخرت میں  لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُمَا نے فرمایا کہ آیت میں  عورتوں  کے بیان کردہ اوصاف سید المرسلین صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ازواجِ مطہرات کے اوصاف ہیں ، اور ایک قول یہ ہے کہ ا س سے تمام ایماندار اور پارسا عورتیں  مراد ہیں ، انہیں  عیب لگانے والوں  پر  اللہ تعالیٰ لعنت فرماتا ہے۔( مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۷۷۵)

            اور تفسیر ِخازن میں  ہے کہ اس آیت میں  جووعید ذکر کی گئی یہ عبد اللہ بن اُبی بن سلول منافق کے حق میں  ہے۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۳۴۵) خلاصۂ کلام یہ ہے کہ آیت کا شانِ نزول اگرچہ خاص ہے لیکن معنیٰ اور حکم سب کو عام ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links