Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nur Ayat 64 Translation Tafseer

رکوعاتہا 9
سورۃ ﰕ
اٰیاتہا 64

Tarteeb e Nuzool:(102) Tarteeb e Tilawat:(24) Mushtamil e Para:(18) Total Aayaat:(64)
Total Ruku:(9) Total Words:(1488) Total Letters:(5670)
64

اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-قَدْ یَعْلَمُ مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِؕ-وَ یَوْمَ یُرْجَعُوْنَ اِلَیْهِ فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ-وَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(64)
ترجمہ: کنزالایمان
سن لو بےشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے بےشک وہ جانتا ہے جس حال پر تم ہو اور اس دن کو جس میں اس کی طرف پھیرے جائیں گے تو وہ اُنہیں بتادے گا جو کچھ اُنہوں نے کیا اور اللہ سب کچھ جانتا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَا: سُن لو!} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے اپنی عظمت و شان بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ سن لو!جو کچھ آسمانوں  اور زمین میں  ہے سب کا مالک  اللہ تعالیٰ ہی ہے، بیشک وہ تمہارے ہر اُس حال کو جانتا ہے جس پر تم ہو یعنی ایمان پر ہویا نفاق پر اور وہ اس دن کوجانتا ہے جس میں  لوگ اس کی طرف جزا کے لئے پھیرے جائیں  گے اور وہ دن روزِ قیامت ہے تو وہ انہیں  بتادے گا جو کچھ اچھا بُرا عمل انہوں  نے کیا اور  اللہ تعالیٰ ہر شے کو جاننے والا ہے اس سے کچھ چھپا نہیں ۔( خازن، النور، تحت الآیۃ: ۶۴، ۳ / ۳۶۵، مدارک، النور، تحت الآیۃ: ۶۴، ص۷۹۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links