Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ar Rad Ayat 1 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(96) | Tarteeb e Tilawat:(13) | Mushtamil e Para:(13) | Total Aayaat:(43) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(976) | Total Letters:(3503) |
{الٓـمّٓرٰ:} یہ حروفِ مُقَطّعات میں سے ایک حرف ہے، اس کی مراد اللّٰہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
{وَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ:اور وہ جو تمہاری طرف نازل کیا گیا۔} مشرکینِ مکہ کہتے تھے کہ یہ کلام محمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاہے اور انہوں نے خود بنایا ہے، اس آیت میں ان کا رد کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ یہ قرآن جو رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے نازل کیا گیا حق ہے، اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں لیکن اکثر اہلِ مکہ اس بات پر ایمان نہیں لاتے کہ قرآن اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۱، ۳ / ۵۱، جلالین، الرعد، تحت الآیۃ: ۱، ص۲۰۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.