Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ar Rad Ayat 23 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﷹ
اٰیاتہا 43

Tarteeb e Nuzool:(96) Tarteeb e Tilawat:(13) Mushtamil e Para:(13) Total Aayaat:(43)
Total Ruku:(6) Total Words:(976) Total Letters:(3503)
23-24

جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىٕهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ الْمَلٰٓىٕكَةُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ(23)سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِﭤ(24)
ترجمہ: کنزالایمان
بسنے کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے اور جو لائق ہوں ان کے باپ دادا اور بی بیوں اور اولاد میں اور فرشتے ہر دروازے سے ان پر یہ کہتے آئیں گےسلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو پچھلا گھر کیا ہی خوب ملا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{جَنّٰتُ عَدْنٍ:وہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ۔ }یعنی اوپر والی آیات میں  مذکور اوصاف کے حامل حضرات ہمیشہ قائم و دائم رہنے والے باغات میں  داخل ہوں  گے اور ان کے باپ دادا، بیویوں  اور اولاد میں  سے وہ لوگ بھی ان باغات میں  داخل ہوں  گے جو ایمان لائے اگرچہ اُن لوگوں  نے اِن حضرات جیسے عمل نہ کئے ہوں  جب بھی اللّٰہ تعالیٰ اِن کے اکرام کے لئے باپ دادا وغیرہ کو اِن کے درجہ میں  داخل فرمائے گا اور ان کے پاس فرشتے روزانہ دن اور رات میں  تین مرتبہ تحائف اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی بشارتیں  لے کر جنت کے  ہر دروازے سے تعظیم و تکریم کرتے ہوئے آئیں  گے اور کہیں  گے’’ تم پر سلامتی ہو ، یہ اس کا ثواب ہے جو تم نے گناہوں  سے بچنے اور اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے پر صبر کیا تو آخر ت کا اچھا انجام کیا ہی خوب ہے۔ (خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۶۴، مدارک، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۵۵۶، جلالین، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۳-۲۴، ص۲۰۳، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links