Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ar Rad Ayat 29 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﷹ
اٰیاتہا 43

Tarteeb e Nuzool:(96) Tarteeb e Tilawat:(13) Mushtamil e Para:(13) Total Aayaat:(43)
Total Ruku:(6) Total Words:(976) Total Letters:(3503)
29

اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ(29)
ترجمہ: کنزالایمان
وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام


تفسیر: ‎صراط الجنان

{طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ مَاٰبٍ:ان کیلئے خوشی اور اچھا انجام ہے ۔} اس آیت میں  مذکور لفظ ’’طوبیٰ ‘‘ کے بارے میں  مختلف اَقوال ہیں ، بعض مفسرین فرماتے ہیں  کہ طوبیٰ سے مراد راحت ونعمت اور شادمانی و خوش حالی کی بشارت ہے۔ حضرت سعید بن جبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  کہ طوبیٰ حبشی زبان میں  جنت کا نام ہے۔ حضرت ابوہریرہ اور دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے مروی ہے کہ طوبیٰ جنت کے ایک درخت کا نام ہے جس کا سایہ تمام جنتوں  میں  پہنچے گا۔ حضرت عبید بن عمیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  ’’یہ درخت جنّتِ عَدن میں  ہے اور اس کی جڑ سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ایوانِ مُعَلّٰی میں  اور اس کی شاخیں جنت کے ہر بالا خانے اور محل میں  ہیں ، اس میں  سیاہی کے سوا ہر قسم کے رنگ اور خوش نمائیاں  ہیں  ،ہر طرح کے پھل اورمیوے اس میں  پھلے ہیں ، اس کی جڑ سے کافور اور سَلسبیل کی نہریں  رواں  ہیں ۔( خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۹، ۳ / ۶۵)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links