Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ar Rahman Ayat 52 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(97) | Tarteeb e Tilawat:(55) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(78) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(387) | Total Letters:(1589) |
{فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ
فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِ: ان
دونوں جنتوں میں ہر پھل کی دو دو قسمیں ہیں ۔} دو قسموں سے مراد یہ ہے کہ بعض
وہ پھل ہیں جو دنیا میں دیکھے گئے اور بعض و ہ عجیب و غریب پھل ہیں جو اس سے پہلے
کبھی نہ دیکھے گئے۔ یااس سے مراد یہ ہے کہ بعض پھل خشک ہیں اور بعض تر ۔یا یہ مراد
ہے کہ بعض پھل خالص میٹھے ہیں اور بعض ترشی کی طرف مائل ہیں۔( روح البیان، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۵۲، ۹ / ۳۰۶)
{فَبِاَیِّ اٰلَآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ: توتم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟} یعنی
اے جن اور انسان کے گروہ! تم ان لذیذ
نعمتوں میں سے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی کون کون سی نعمتوں کو
جھٹلاؤ گے؟( روح البیان، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۵۳، ۹ / ۳۰۷)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.