Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ar Rahman Ayat 6 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳻ
اٰیاتہا 78

Tarteeb e Nuzool:(97) Tarteeb e Tilawat:(55) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(78)
Total Ruku:(3) Total Words:(387) Total Letters:(1589)
6

وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ(6)
ترجمہ: کنزالایمان
اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ: اور بغیر تنے والی نباتات اور درخت سجدہ کرتے ہیں ۔} یہاں  ’’نجم‘‘ سے مراد زمین سے پیدا ہونے والی وہ نباتا ت ہیں  جو تنا نہیں  رکھتیں  جیسے سبزہ اور انگور کی بیل وغیرہ اور ’’شجر‘‘ سے مراد وہ نباتات ہیں  جو تنا ر کھتی ہیں  جیسے گندم ،جَو اور درخت وغیرہ اور ان کے سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ان کے سائے سجدہ کرتے ہیں  ،اس کی تائید اس آیت سے بھی ہوتی ہے: ’’ اَوَ لَمْ یَرَوْا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍ یَّتَفَیَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ الشَّمَآىٕلِ سُجَّدًا لِّلّٰهِ وَ هُمْ دٰخِرُوْنَ‘‘(نحل:۴۸)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کیا انہوں  نے اس طرف نہ دیکھا کہ اللہ نے جوچیز بھی پیدا فرمائی ہے اس کے سائے اللہ کو سجدہ کرتے ہوئے دائیں  اور بائیں  جھکتے ہیں  اور وہ سائے عاجزی کررہے ہیں ۔

            اوربعض مفسرین نے فرمایا کہ سجدہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے فرمانبردار ہیں ۔( ابو سعود، الرحمٰن،تحت الآیۃ: ۶، ۵ / ۶۶۰ ،  تفسیرکبیر، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۳۴۱، خازن، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۲۰۸-۲۰۹، ملتقطاً)

سبزے اور درختوں  کی اہمیّت:

            یاد رہے کہ سبزے اوردرخت زمین پر اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمتیں  ہیں  اور ان نعمتوں  کی اہمیت کا کچھ اندازہ یوں  لگا سکتے ہیں  کہ اگر یہ نہ ہوں  تو انسان رزق کے وافر حصے سے محروم ہو جائے گا اور جانوروں  کا گوشت کھانے کو تَرس جائے گا کیونکہ جانوروں  کی نَشوونُما انہیں  سے ہوتی ہے اور جب یہ سبزے نہ ہوں  گے تو جانور کیسے پلیں  بڑھیں  گے اور جب جانور پلیں  بڑھیں  گے نہیں  تو انسان ان کا گوشت کہاں  سے حاصل کریں  گے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links