Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ar Rahman Ayat 78 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(97) | Tarteeb e Tilawat:(55) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(78) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(387) | Total Letters:(1589) |
{تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ: تمہارے رب کا نام بڑی
برکت والا ہے۔} اس آیت میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی باقی رہے گی اور دنیا کی تمام
نعمتیں فانی ہیں ۔نیزاللہ تعالیٰ نے اپنی
عظمت و بزرگی بیان فرما کر آخرت کی نعمتوں کے بیان کا اختتام فرمایا۔( خازن، الرحمٰن، تحت الآیۃ: ۷۸، ۴ / ۲۱۶)
نماز کے بعد پڑھی جانے
والی ایک دعا:
حضرت
ثوبان رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نماز سے فارغ
ہونے کے بعد تین بار اِستغفار کرتے اور فرماتے’’اَللّٰہمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ‘‘ یعنی اے اللہ!
عَزَّوَجَلَّ، تو سلام ہے اور تجھ سے سلامتی ہے اور تو برکت
والا ہے (اے) جلالت اور بزرگی والے۔( مسلم، کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ،
باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ و بیان صفتہ ، ص ۲۹۷ ، الحدیث: ۱۳۵ (۵۹۱))
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.