Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ar Rum Ayat 18 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(84) | Tarteeb e Tilawat:(30) | Mushtamil e Para:(21) | Total Aayaat:(60) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(916) | Total Letters:(3419) |
{وَ عَشِیًّا وَّ حِیْنَ تُظْهِرُوْنَ: اور جب دن کا کچھ حصہ باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ جب کچھ دن باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو تو ا س وقت تسبیح کرو۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ جب کچھ دن باقی ہو اور جب تم دوپہر کرو تو ا س وقت نماز ادا کرو۔ ا س میں نمازِ عصر اور نمازِ ظہر کا بیان ہوا۔
نماز کے لئے یہ پانچ اوقات مقرر فرمائے جانے کی حکمت:
یاد رہے کہ نماز کے لئے یہ پانچ اَوقات ا س لئے مقرر فرمائے گئے کہ افضل اعمال وہ ہیں جو ہمیشہ ہوں اور انسان یہ قدرت نہیں رکھتا کہ اپنے تمام اوقات نماز میں صَرف کرے کیونکہ اس کے ساتھ کھانے پینے وغیرہ کے حوائج و ضرورِیّات ہیں تو اللہ تعالیٰ نے بندوں پر عبادت میں تخفیف فرمائی اور دن کے شروع،درمیان اور آخر میں جبکہ رات کے شروع اور آخر میں نمازیں مقرر کیں تاکہ ان اوقات کے اندر نماز میں مشغول رہنا دائمی عبادت کے حکم میں ہو۔(روح البیان، الروم، تحت الآیۃ: ۱۸، ۷ / ۱۶، مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۱۸، ص۹۰۴، خازن، الروم، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۴۶۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.