Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ar Rum Ayat 53 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(84) | Tarteeb e Tilawat:(30) | Mushtamil e Para:(21) | Total Aayaat:(60) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(916) | Total Letters:(3419) |
{وَ مَاۤ اَنْتَ بِهٰدِ الْعُمْیِ عَنْ ضَلٰلَتِهِمْ: اور نہ تم اندھو ں کو ان کی گمراہی سے سیدھا راستہ دکھا سکتے ہو۔} یہاں بھی اندھوں سے دل کے اندھے مراد ہیں ۔ (مدارک، الروم، تحت الآیۃ: ۵۳، ص۹۱۲)
{اِنْ تُسْمِعُ اِلَّا مَنْ یُّؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا: تو تم اسی کو سناسکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں ۔} اس سے پہلی آیات میں تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے دل کے مُردوں ، بہروں اوراندھوں کوسناسکنے کی نفی کی گئی جبکہ اس آیت میں نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان لانے والوں کو سناسکنا ثابت کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مومن (دل کا) زندہ ہے اور سن سکتا ہے کیونکہ جب مومن کے دل پر دلائل کی بارش ہوتی ہے تو اس میں سچے عقائد پیدا ہوتے ہیں اور جب وہ وعظ و نصیحت سنتا ہے تو اس سے نیک افعال صادر ہوتے ہیں۔(تفسیرکبیر، الروم، تحت الآیۃ: ۵۳، ۹ / ۱۱۱، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.