Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Saff Ayat 4 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(109) | Tarteeb e Tilawat:(61) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(14) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(244) | Total Letters:(949) |
{اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ: بیشک اللّٰہ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں جنگ کے دوران اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں ،ان میں ایک سے دوسرا ملا ہوا ،ہر ایک اپنی اپنی جگہ جما ہوا اوردشمن کے مقابلے میں سب کے سب ایک چیز کی طرح ہیں ۔( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۲۶۲، ملخصاً) مقصود یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بہادر مجاہد پسند ہیں جو ڈٹ کر کفار کا مقابلہ کریں اور پیٹھ نہ دکھائیں ، اس زمانہ میں چونکہ جہاد میں صفیں باندھی جاتی تھیں ، اس لئے یہاں صف کا ذکر ہوا جبکہ ہمارے دورمیں اب صفیں باندھ کربھی جہاد کی صورت ہوسکتی ہے اور دوسرے طریقے سے بھی اور اب ہر وہ طریقہ اس میں شامل ہوگا جس میں ایک مفید نظم و ضبط ہو اورجو آپس میں ایک دوسرے کی قوت و طاقت اور دوسروں پر فتح کا ذریعہ بنے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.