Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Saff Ayat 7 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(109) | Tarteeb e Tilawat:(61) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(14) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(244) | Total Letters:(949) |
{وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللّٰہ پر جھوٹ باندھے۔}اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جسے اس کا رب عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبانِ اقدس سے دین ِاسلام کی طرف بلائے جس میں دونوں جہاں کی سعادت ہے اور وہ اس دعوت کو قبول کرنے کی بجائے اللّٰہ تعالیٰ کی آیات کو جادو بتا کر اس پر جھوٹ باندھے ، اللّٰہ تعالیٰ ایسے ظالم لوگوں کو ہدایت کی توفیق نہیں دیتا (کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے اَزلی علم سے جانتا ہے کہ کافر ہی رہیں گے۔ )( خازن، الصف، تحت الآیۃ: ۷، ۴ / ۲۶۳)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.