Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Saffat Ayat 122 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182

Tarteeb e Nuzool:(56) Tarteeb e Tilawat:(37) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(182)
Total Ruku:(5) Total Words:(957) Total Letters:(3825)
121-122

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ(121)اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ(122)
ترجمہ: کنزالایمان
بےشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کوبےشک وہ دونوں ہمارے اعلٰی درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ: بیشک نیکی کرنے والوں  کوہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔} یعنی جس طرح ہم نے فرعون کے مَظالِم سے نجات دے کر ، قِبطیوں  کے مقابلے میں  ان کی مدد کر کے،حدود و اَحکام کی جامع کتاب عطا فرما کر اور قیامت تک ذکر خیر باقی رکھ کے حضرتِ موسیٰ اور حضرتِ ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جز اعطا فرمائی اسی طرح ہم نیکی کرنے والوں  کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں ۔( صاوی، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۲۱، ۵ / ۱۷۴۹، ملخصاً)

             ا س سے معلوم ہوا کہ نیکی کرنے والوں  کو دیگر ثوابوں  کے علاوہ دنیا میں  ذکر ِخیر اور امن و سلامتی بھی عطا ہوتی ہے۔

{اِنَّهُمَا: بیشک وہ دونوں ۔} اس آیت سے اس بات پر تَنبیہ کرنا مقصود ہے کہ سب سے بڑی فضیلت اور سب سے اعلیٰ شرف کامل ایمان سے حاصل ہوتا ہے۔ (تفسیرکبیر، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۲۲، ۹ / ۳۵۲)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links