Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Saffat Ayat 133 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182

Tarteeb e Nuzool:(56) Tarteeb e Tilawat:(37) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(182)
Total Ruku:(5) Total Words:(957) Total Letters:(3825)
133-136

وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَﭤ(133)اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(134)اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ(135)ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(136)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک لوط پیغمبروں میں ہےجب کہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشیمگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّ لُوْطًا: اور بیشک لوط۔} یہاں  سے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اہلِ سدوم کی طرف نبی بنا کر بھیجا ،ان لوگوں  نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلایا اور آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو شہید کرنے کا ارادہ کر لیا، اس وقت حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دعا مانگی’’اے میرے اللہ! عَزَّوَجَلَّ، مجھے اورمیرے گھر والوں  کو ان لوگوں  کے عمل سے نجات دے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں  اور ان کے سب گھر والوں  کو نجات بخشی البتہ ایک بڑھیا عذاب کے اندر رہ جانے والوں  میں  شامل ہو گئی ،یہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی بیوی ’’واہلہ‘‘ تھی جو کافرہ اور خائنہ تھی ،پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے کفار پر پتھر برسا کر اور ان کی بستیوں  کا تختہ الٹ کر سب کو ہلاک کر دیا۔( روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۳۳-۱۳۶، ۷ / ۴۸۴-۴۸۵، ملخصاً)

          نوٹ:حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ سورۂ ہود اور سورۂ شعراء میں  تفصیل سے گزر چکا ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links