Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Saffat Ayat 175 Translation Tafseer

رکوعاتہا 5
سورۃ ﳦ
اٰیاتہا 182

Tarteeb e Nuzool:(56) Tarteeb e Tilawat:(37) Mushtamil e Para:(23) Total Aayaat:(182)
Total Ruku:(5) Total Words:(957) Total Letters:(3825)
171-175

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ(171)اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ(172)وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ(173)فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍ(174)وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ(175)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیےکہ بےشک انہیں کی مدد ہوگیاور بےشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گاتو ایک وقت تک تم ان سے منہ پھیر لواور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا: اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے۔} کفار کو ان کے انجام سے ڈرانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہاں  سے ایساکلام فرمایا ہے جس سے حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دل کو تَقْوِیَت حاصل ہو۔ چنانچہ اس آیت اور ا س کے بعد والی چار آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک ہمارے بھیجے ہوئے بندوں  کے لیے ہمارا کلام لوحِ محفوظ میں  لکھ دیا گیا ہے کہ بیشک انہی کی مدد کی جائے گی اورجس کی ہم مدد کریں  وہ کبھی مغلوب نہ ہو گا اور بیشک رسولوں  اور ان کی پیروی کرنے والے اہلِ ایمان کالشکرہی اپنے دشمنوں  پر دنیا اور آخرت میں غالب ہوگا ،تو اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب آپ نے جان لیا کہ نصرت اور غلبہ آپ کا اورآپ کی پیروی کرنے والوں  کا ہو گا تو آپ ان مشرکین سے منہ پھیر لیں  اور ان کی اَذِیَّتوں  پر صبر فرمائیں یہاں  تک کہ آپ کو ان کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیدیا جائے اور جب ان پر عذاب نازل ہو تو انہیں  دیکھتے رہیں ، عنقریب وہ لوگ دنیا و آخرت میں طرح طرح کے عذاب دیکھیں  گے۔(تفسیرکبیر، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۱-۱۷۵، ۹ / ۳۶۳، روح البیان، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۱-۱۷۵، ۷ / ۴۹۷- ۴۹۸، خازن، والصافات،تحت الآیۃ:۱۷۱-۱۷۵،۴ / ۲۹، مدارک، الصافات، تحت الآیۃ: ۱۷۱-۱۷۵، ص۱۰۱۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links