Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah As Sajdah Ayat 12 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳡ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(75) Tarteeb e Tilawat:(32) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(3) Total Words:(407) Total Letters:(1542)
12

وَ لَوْ تَرٰۤى اِذِ الْمُجْرِمُوْنَ نَاكِسُوْا رُءُوْسِهِمْ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ-رَبَّنَاۤ اَبْصَرْنَا وَ سَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا اِنَّا مُوْقِنُوْنَ(12)
ترجمہ: کنزالایمان
اور کہیں تم دیکھو جب مجرم اپنے رب کے پاس سر نیچے ڈالے ہوں گے اے ہمارے رب اب ہم نے دیکھا اور سُنا ہمیں پھر بھیج کہ نیک کام کریں ہم کو یقین آ گیا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَوْ تَرٰى: اور اگرتم دیکھتے۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ (قیامت کے دن کفار کی حالت) دیکھ لیں  توبہت خوفناک منظر دیکھیں  گے کہ جب کفار و مشرکین اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس اپنے افعال و کردار سے شرمندہ و نادم ہو کر، اپنے سروں  کو نیچے جھکائے ہوئے ہوں  گے اور عرض کرتے ہوں  گے: اے ہمارے رب! عَزَّوَجَلَّ، اب ہم نے مرنے کے بعد اٹھنے کو اور تیرے وعدہ اوروعید کی سچائی کودیکھ لیا جن کے ہم دنیا میں  منکر تھے اورتجھ سے تیرے رسولوں  کی سچائی کو سن لیا تو اب ہمیں  دنیا میں  واپس بھیج دے تاکہ ہم نیک کام کریں ۔ بیشک اب ہم یقین کرنے والے ہیں  اور اب ہم ایمان لے آئے ہیں  ۔لیکن اس وقت کا ایمان لانا انہیں  کچھ کام نہ دے گا۔( مدارک، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۹۲۶، خازن، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ۳ / ۴۷۷، جلالین، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۳۴۹، ملتقطاً)

             اورکفار کا یہ کہنا بھی جھوٹ ہے کہ اگر انہیں  دنیا میں  لوٹادیاجائے تو وہ نیک بن جائیں  گے کیونکہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر انہیں  دنیا میں  واپس بھیج بھی دیا جائے تو یہ پھر پہلے کی طرح ہی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کریں  گے، جیساکہ ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ(۲۷)بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُؕ-وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ‘‘(انعام:۲۷، ۲۸)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور اگر آپ دیکھیں  جب انہیں  آگ پر کھڑا کیا جائے گا پھر یہ کہیں  گے اے کاش کہ ہمیں  واپس بھیج  دیا جائے اور ہم اپنے رب کی آیتیں  نہ جھٹلائیں  اور مسلمان  ہوجائیں ۔ بلکہ پہلے جو یہ چھپا رہے تھے وہ ان پر کھل گیا ہے  اور اگر انہیں  لوٹا دیا جائے تو پھر وہی کریں  گے جس سے انہیں  منع کیا گیا تھا اور بیشک یہ ضرور جھوٹے ہیں ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links