Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Sajdah Ayat 21 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(75) | Tarteeb e Tilawat:(32) | Mushtamil e Para:(21) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(407) | Total Letters:(1542) |
{وَ لَنُذِیْقَنَّهُمْ: اور ضرور ہم انہیں چکھائیں گے۔} اس سے پہلی آیت میں کفار کو اُخروی عذاب کی وعید سنائی گئی اور یہاں فرمایا جا رہا ہے کہ جس عذاب کی وعید سنائی وہ تو قیامت کے دن ہو گا لیکن اس سے پہلے ہم کافروں کو دنیا کا عذاب ضرور چکھائیں گے جو آخرت کے مقابلے میں قریب اوراُخروی عذاب سے کم ہے تاکہ اس عذاب کو دیکھ کر وہ اپنے کفر اور نافرمانی سے توبہ کریں اور ایمان لے آئیں ۔(روح المعانی، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۱، ۱۱ / ۱۸۱)
ادنیٰ یعنی قریبی عذاب سے مراددنیاکے مَصائب،آفات اور بیماریاں ہیں جن میں بندوں کو اس لئے مبتلا کیا جاتا ہے تاکہ وہ توبہ کر لیں ۔ کفارِ مکہ کے ساتھ بھی اسی طرح ہوا کہ وہ اَمراض ومَصائب میں گرفتار ہوئے ، سات برس قحط کی ایسی سخت مصیبت میں مبتلا رہے کہ ہڈیاں ، مردار اور کتے تک کھا گئے اور غزوہِ بدر میں قتل اور گرفتار بھی ہوئے ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.