Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Sajdah Ayat 28 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳡ
اٰیاتہا 30
Tarteeb e Nuzool:(75) | Tarteeb e Tilawat:(32) | Mushtamil e Para:(21) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(407) | Total Letters:(1542) |
28
وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْفَتْحُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(28)
ترجمہ: کنزالعرفان
اوروہ کہتے ہیں : یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔
تفسیر: صراط الجنان
{وَ یَقُوْلُوْنَ: اوروہ کہتے ہیں ۔} مسلمان کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور مشرکین کے درمیان فیصلہ فرمائے گا اور فرمانبرداروں اور نافرمانوں کو اُن کے عمل کے مطابق جزا دے گا۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ ہم پر رحمت و کرم کرے گا اور کفار و مشرکین کو عذاب میں مبتلا کرے گا ،اس پر کافر مذاق اڑانے کے طور پر کہتے تھے کہ یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اس کا وقت کب آئے گا؟اگر تم سچے ہو تو بتاؤ۔( ابوسعود، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۳۰۵، جمل، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۲۸، ۶ / ۱۴۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.