Home ≫ Al-Quran ≫ Surah As Sajdah Ayat 6 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(75) | Tarteeb e Tilawat:(32) | Mushtamil e Para:(21) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(407) | Total Letters:(1542) |
{ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ: یہ ہے ( اللہ) ہر پوشیدہ اور کھلی ہوئی بات کو جاننے والا۔} اس سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ وہ آسمان سے زمین تک (ہر) کام کی تدبیر فرماتا ہے اور اس آیت میں بیان فرمایا کہ اے لوگو! اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں کو جاننے والا ہے جو تمہاری نظروں سے پوشیدہ ہیں اور ان چیزوں کو بھی جاننے والا ہے جن کا تم مشاہدہ کر سکتے ہو اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرے اور اس کے غیر کو اس کا شریک ٹھہرائے اور ا س کے رسولوں کو جھٹلائے تو اللہ تعالیٰ اسے سزا دینے پر قدرت رکھتا ہے اور جو اپنی گمراہی سے توبہ کر لے ، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لے آئے اور نیک اعمال بجا لائے تو اللہ تعالیٰ ا س کی توبہ قبول فرما کر رحمت فرمانے والا ہے۔( تفسیر طبری، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۲۳۲-۲۳۳، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.