Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 152 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
152
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(152)
ترجمہ: کنزالایمان
وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اوربناؤ نہیں کرتے
تفسیر: صراط الجنان
{یُفْسِدُوْنَ: فساد پھیلاتے ہیں ۔} یعنی حد سے بڑھنے والے وہ ہیں جو کفر، ظلم اور گناہوں کے ساتھ زمین
میں فساد پھیلاتے
ہیں اورایمان لا کر، عدل قائم کرکے اور اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہو کر
اصلاح نہیں کرتے۔ اس کامعنی یہ ہے کہ بعض فساد پھیلانے والے ایسے بھی
ہوتے ہیں کہ کچھ فساد بھی کرتے ہیں اوران
میں کچھ نیکی بھی ہوتی ہے،لیکن یہ ایسے نہیں بلکہ ان کا
فساد مضبوط ہے جس میں کسی طرح نیکی کا شائبہ تک نہیں ۔( خازن،
الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۲، ۳ / ۳۹۳، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۲،ص۸۲۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.