Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 155 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
155
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ(155)
ترجمہ: کنزالعرفان
صالح نے فرمایا: یہ ایک اونٹنی ہے، ایک دن اس کے پینے کی باری ہے اور ایک معیّن دن تمہارے پینے کی باری ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{قَالَ: فرمایا۔} حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم کے مطالبے پر فرمایا: ’’یہ ایک اونٹنی ہے، ایک دن اس کے پینے کی باری
ہے، تواس میں اس کے ساتھ مزاحمت نہ کر و اور ایک مُعیّن دن تمہارے پینے
کی باری ہے، تووہ اس میں تمہارے ساتھ مزاحمت نہ کرے گی۔یہ اونٹنی قوم
کے معجزہ طلب کرنے پر ان کی خواہش کے مطابق حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا سے پتھر سے نکلی تھی۔ اس کا سینہ ساٹھ گز کا تھا، جب اس کے پینے کا دن
ہوتا تو وہ وہاں کا تمام پانی پی جاتی اور جب لوگوں کے پینے
کا دن ہوتا تو اس دن نہ پیتی۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۵، ص۸۲۸، ملخصاً)