Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 156 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
156
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(156)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا
تفسیر: صراط الجنان
{وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ: اور تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھونا۔} حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس اونٹنی کے بارے میں مزید فرمایا کہ تم اس اونٹنی کو برائی
کے ساتھ نہ چھونا،نہ اس کو مارنا اور نہ اس کے پاؤں کی
رگیں کاٹنا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب پکڑ لے گا۔ اس دن
کوعذاب نازل ہونے کی وجہ سے بڑا فرمایا گیا تاکہ معلوم ہو کہ وہ عذاب اس قدر عظیم
اور سخت تھا کہ جس دن میں وہ واقع ہوا اس کو اس کی وجہ سے بڑا فرمایا
گیا۔( مدارک،
الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۶، ص۸۲۸)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.