Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 165 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
165
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ(165)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا مخلوق میں مَردوں سے بدفعلی کرتے ہو
تفسیر: صراط الجنان
{اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ: کیاتم مردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔} اس آیت کاایک معنی یہ
بھی ہو سکتاہے کہ کیا مخلوق میں ایسے قبیح اور ذلیل فعل کے لئے
تمہیں رہ گئے ہو،دنیا جہاں کے اور لوگ بھی تو ہیں ،
انہیں دیکھ کر تمہیں شرمانا چاہئے۔ اور یہ معنی بھی
ہوسکتاہے کہ کثیر عورتیں موجودہوتے ہوئے اس قبیح فعل کا مُرتکِب ہونا انتہا
درجہ کی خباثت ہے۔مروی ہے کہ اس قوم کو یہ خبیث عمل شیطان نے سکھایا تھا۔( مدارک،
الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۵، ص۸۲۸، روح البیان، الشعراء، تحت
الآیۃ: ۱۶۵، ۶ / ۳۰۱، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.