Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 168 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
168-169
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَﭤ(168)رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ(169)
ترجمہ: کنزالایمان
فرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوںاے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے کام سے بچا
تفسیر: صراط الجنان
{قَالَ: فرمایا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا: ’’میں تمہارے کام سے بیزار اور اس سے شدید نفرت
کرنے والوں میں سے ہوں اور مجھے اس سے شدید
دشمنی ہے۔ پھر آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دعا کی: اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، مجھے اور میرے گھر
والوں کو ان کے اعمال پر آنے والے
عذاب سے محفوظ رکھ۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۸-۱۶۹، ۳ / ۳۹۴، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۸-۱۶۹، ص۸۲۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.