Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 173 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
172-173
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(172)وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاۚ-فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ(173)
ترجمہ: کنزالایمان
پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیااور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی بُرا برساؤ تھاڈرائے گیوں کا
تفسیر: صراط الجنان
{ثُمَّ دَمَّرْنَا: پھر ہم نے ہلاک کردیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت
لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام اور ان پر ایمان لانے والوں کو نجات دینے کے بعد
دوسروں کو اللہ تعالٰی نے ان کی
بستیاں الٹ کر ہلاک کر دیا اور ان پر پتھروں کی یا گندھک
اور آگ کی خاص بارش برسائی تو جن لوگوں کو اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرایا گیا اور
وہ ایمان نہ لائے، ان پر کی جانے والی یہ بارش کتنی بری تھی۔( روح
البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۲-۱۷۳، ۶ / ۳۰۲، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.