Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 188 Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
188-189

قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ(188)فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِؕ-اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(189)
ترجمہ: کنزالایمان
فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک(کرتوت) ہیںتو انہوں نے اُسے جھٹلایا تو اُنہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا بےشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان لوگوں  کا جواب سن کر ان سے فرمایا :میرا رب عَزَّوَجَلَّ  تمہارے اعمال کو اور جس عذاب کے تم مستحق ہو اسے خوب جانتا ہے، وہ اگر چاہے گا تو آسمان کا کوئی ٹکڑ اتم پر گرا دے گایاتم پر کوئی اور عذاب نازل کرنا اس کی مَشِیَّت میں  ہو گا تو میرا رب عَزَّوَجَلَّ وہ عذاب تم پر نازل فرمادے گا۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۸۸، ص۸۳۰)

{فَكَذَّبُوْهُ: تو انہوں  نے اسے جھٹلایا۔} ارشاد فرمایا کہ جنگل والوں  نے حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلایا تو انہیں  شامیانے کے دن کے عذاب نے پکڑلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا جو کہ اس طرح ہوا کہ انہیں  شدید گرمی پہنچی، ہوا بند ہوئی اور سات دن گرمی کے عذاب میں  گرفتار رہے۔ تہ خانوں  میں  جاتے وہاں  اور زیادہ گرمی پاتے۔ اس کے بعد ایک بادل آیا سب اس کے نیچے آکے جمع ہوگئے تو اس سے آگ برسی اور سب جل گئے۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۸۹، ص۸۳۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links