Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shuara Ayat 208 Translation Tafseer
رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227
Tarteeb e Nuzool:(47) | Tarteeb e Tilawat:(26) | Mushtamil e Para:(19) | Total Aayaat:(227) |
Total Ruku:(11) | Total Words:(1463) | Total Letters:(5553) |
208-209
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ(208)ذِكْرٰى ﱡ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ(209)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی جسے ڈر سنانے والے نہ ہوںنصیحت کے لیے اور ہم ظلم نہیں کرتے
تفسیر: صراط الجنان
{وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ: اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہ کی۔} ا س آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا معنی یہ ہے کہ ہم پہلے ظالم لوگوں کے پاس ڈر سنانے والے بھیج کر ان پر حجت قائم کردیتے ہیں ، اس کے بعد بھی جو لوگ راہِ راست پر نہیں آتے اور حق کو قبول نہیں کرتے ان پر عذاب نازل کردیتے ہیں تاکہ ان کی ہلاکت دوسروں کے لئے عبرت اور نصیحت کا سامان ہو اور وہ ان جیسی نافرمانی کرنے سے بچ جائیں ۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۲۰۸-۲۰۹، ص۸۳۲)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.