Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ash Shuara Ayat 52 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 11
سورۃ ﳖ
اٰیاتہا 227

Tarteeb e Nuzool:(47) Tarteeb e Tilawat:(26) Mushtamil e Para:(19) Total Aayaat:(227)
Total Ruku:(11) Total Words:(1463) Total Letters:(5553)
52

وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ(52)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے چلو، بیشک تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى: اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی۔} جب ایک عرصے تک حق کی دعوت دینے اور پے درپے نشانیاں  دکھانے کے باوجود فرعونی ایمان نہ لائے اور اپنی سرکشی میں  بڑھتے ہی گئے تو اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں  را ت بنی اسرائیل کو مصر سے لے چلو، بیشک فرعون اور اس کے لشکر تمہارا پیچھا کریں  گے اور وہ لوگ تمہارے پیچھے پیچھے دریا میں  داخل ہوجائیں  گے، اس کے بعدہم تمہیں  نجات دیں  گے اور فرعون کو ا س کے لشکر کے ساتھ دریا میں  غرق کردیں  گے۔(روح ا لبیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۵۲، ۶ / ۲۷۶، ملخصًا)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links