Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shura Ayat 44 Translation Tafseer
رکوعاتہا 5
سورۃ ﳫ
اٰیاتہا 53
Tarteeb e Nuzool:(62) | Tarteeb e Tilawat:(42) | Mushtamil e Para:(25) | Total Aayaat:(53) |
Total Ruku:(5) | Total Words:(983) | Total Letters:(3473) |
44
وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ وَّلِیٍّ مِّنْۢ بَعْدِهٖؕ-وَ تَرَى الظّٰلِمِیْنَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ یَقُوْلُوْنَ هَلْ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنْ سَبِیْلٍ(44)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جسے اللہ گمراہ کرے اُس کا کوئی رفیق نہیں اللہ کے مقابل اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب عذاب دیکھیں گے کہیں گے کیا واپس جانے کا کوئی راستہ ہے
تفسیر: صراط الجنان
{وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ: اور جسے اللہ گمراہ کرے۔} یعنی جس کی بد عملیوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اس میں گمراہی پیدا کر دے تواس کے بعد اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں اس کیلئے کوئی مددگار نہیں کہ
اُسے عذاب سے بچاسکے اور تم قیامت کے دن کفر اور گناہوں کا اِرتکاب کر
کے اپنی جانوں پر ظلم کرنے والوں کو ا س حال
میں دیکھو گے کہ وہ عذاب دیکھ کرکہیں گے: کیا دنیا میں واپس
جانے کا کوئی راستہ ہے تاکہ وہاں جا کر ایمان لے آئیں ؟( روح البیان، الشوری، تحت
الآیۃ: ۴۴، ۸ / ۳۳۷-۳۳۸، ملخصاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.