Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Taghabun Ayat 10 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(108) | Tarteeb e Tilawat:(64) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(18) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(286) | Total Letters:(1074) |
{وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا: اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔} یعنی وہ لوگ جنہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور قدرت کا انکار کر کے کفر کیا اور ہماری ان آیتوں کو جھٹلایاجو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلالت کرتی ہیں ،وہ آگ والے ہیں ،ہمیشہ اس میں رہیں گے اوریہ ان کا کیا ہی برا انجام ہے۔( تفسیر کبیر، التغابن، تحت الآیۃ: ۱۰، ۱۰ / ۵۵۴)
اس آیت سے معلوم ہوا کہ دوزخ میں ہمیشہ رہنا اور سخت عذاب ہونا صرف کفار کے لئے ہے۔ گنہگار مومن خواہ کیساہی گنہگار ہو، اِنْ شَآئَ اللّٰہ دوزخ میں ہمیشہ نہ رہے گااور اللّٰہ تعالیٰ اسے رسوانہ کرے گا۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.