Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Taghabun Ayat 4 Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴄ
اٰیاتہا 18
Tarteeb e Nuzool:(108) | Tarteeb e Tilawat:(64) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(18) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(286) | Total Letters:(1074) |
4
یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ یَعْلَمُ مَا تُسِرُّوْنَ وَ مَا تُعْلِنُوْنَؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(4)
ترجمہ: کنزالایمان
جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور جانتا ہے جو تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہو اور اللہ دلوں کی جانتا ہے
تفسیر: صراط الجنان
{یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔} اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے علم کی وسعت کو بیان فرمایا ہے ،چنانچہ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کو اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے،تمہاری نیتوں ،دلی ارادوں اور اعمال کو بھی جانتاہے، تمہارے ظاہری اور پوشیدہ کاموں سے بھی خبردار ہے حتّٰی کہ جو چیزیں صرف خیال میں رہیں اور کبھی ان کا ظہور نہ ہوا، ان کی بھی خبر رکھتا ہے، لہٰذا ہرکوئی اللّٰہ تعالیٰ کے ڈر اور اس سے حیا کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.