Home ≫ Al-Quran ≫ Surah At Taghabun Ayat 8 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(108) | Tarteeb e Tilawat:(64) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(18) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(286) | Total Letters:(1074) |
{فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ النُّوْرِ الَّذِیْۤ اَنْزَلْنَا: تو ایمان لاؤ اللّٰہ اور اس کے رسول اور اس نور پرجو ہم نے اتارا۔} اس سے پہلی آیت میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کی جو خبر دی گئی ،اس کا اعتراف کرناچونکہ ایمان لانے پر ابھارتا ہے اس لئے یہاں آیت میں ایمان لانے کا فرمایا گیا۔بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ جھٹلانے والی امتوں کا حال اور ان پر نازل ہونے والے عذاب کا حال بیان کرنے کے بعدیہاں فرمایا جا رہا ہے کہ اے کافرو! جب تم نے ان کا حال اور انجام جان لیا تواللّٰہ تعالیٰ،اس کے رسول محمد مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور اس نور پرایمان لاؤ جو ہم نے اتارا ہے تاکہ تم پر وہ عذاب نازل نہ ہو جو سابقہ کافروں پر نازل ہو ا ہے اور(یاد رکھو کہ )اللّٰہ تعالیٰ تمہارے کاموں سے خبردار ہے اور وہ تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔( تفسیر کبیر، التغابن ، تحت الآیۃ : ۸، ۱۰ / ۵۵۴ ، خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۸، ۴ / ۲۷۵، روح البیان، التغابن، تحت الآیۃ: ۸، ۱۰ / ۱۰، ملتقطاً)
اس آیت میں نورسے مرادقرآن شریف ہے کیونکہ اس کی بدولت گمراہی کی تاریکیاں دور ہوتی ہیں اور ہدایت و ضلالت دونوں واضح ہوتی ہیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.